آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

Mar 01, 2026 | 11:03:AM
آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آبنائے ہرمز کی بندش سے خام تیل کی سپلائی متاثر اور قیمتیں بڑھنے کاخدشہ  پیداہوگیا۔
یونانی مرکزجہازرانی کےمطابق آبنائے ہرمزبندہونےکے بعدیورپ سے ایشیا آنےوالے جہازوں کو بحیرہ روم میں روک دیا گیا ہے جبکہ تجارتی بحری جہازوں کو نہرسوئز میں داخل نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 
یونانی مرکزجہازرانی کا مزیدکہنا ہے کہ خلیج فارس میں موجود جہازوں نے اپنی لوکیشن بند کردی ہے،خلیج فارس میں ڈیڑھ سو تک آئل ٹینکرز اور کارگو جہاز ہوسکتے ہیں،خلیج فارس میں امریکا اور اسرائیل کےعلاوہ دنیا بھر کے جہاز آتے ہیں،خلیج فارس میں پھنسے جہاز اور ان کا عملہ خطرے میں ہے،ان جہازوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جو خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحیرہ عرب سے ملاتی ہے، اسی راستے سے تیل اور گیس دنیا بھر میں پہنچائی جاتی ہے، دنیا کے تقریباً 20 فیصد خام تیل کی ترسیل اسی راستے سے ہوتی ہے جبکہ عالمی ایل این جی تجارت کا تقریباً پانچواں حصہ بھی  یہیں سے گزرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا شہزادہ محمدبن سلمان سے ہنگامی رابطہ، سعودی حمایت کا اعادہ
آبنائے ہرمزکی بندش کے باعث ایل پی جی کی قیمت 540 ڈالر سے 750ڈالر فی ٹن ہونے کا امکان ہے۔