ایران میں طالبات کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسردہ ،عالمی برادری تشدد رکوائے:ملالہ یوسفزئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ ایران میں متعدد طالبات کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسردہ ہوں، عالمی برادری خطے میں تشدد فوری بند کرائے۔
اپنے بیان میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ شہریوں خصوصاً بچوں کی اموات ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ خطے میں تشدد فوری بند کیا جائے، تمام فریقین شہریوں اور تعلیمی اداروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر بچے کو امن کے ساتھ جینے اور تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پیٹرول بحران کا خدشہ؟
یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے جنوبی ایران میں لڑکیوں کے پرائمری اسکول پر حملے میں 150 سے زائد طالبات جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئیں۔
دوسر ی جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کاکہناہے ایران میں شہریوں کے جانی نقصان کی رپورٹس سے آگاہ ہیں، شہریوں کے جانی نقصان کی رپورٹس کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں، شہریوں کا تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، شہریوں کے جانی نقصان کو کم سے کم کرنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے رہیں گے۔