معلوم ہے خامنہ ای کے بعد ایران میں کون احکامات جاری کررہا ہے؛ ٹرمپ

Mar 01, 2026 | 08:43:AM
  معلوم ہے خامنہ ای کے بعد ایران میں کون احکامات جاری کررہا ہے؛ ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بعد ایران میں کون احکامات جاری کر رہا ہے۔
امریکی ٹی وی کو ٹیلیفونک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ایران میں اب کون ہے جو مؤثر انداز سے احکامات جاری کررہا ہے،تاہم امریکی صدر نے ان ایرانی رہنما کا نام ظاہر کرنے سے گریز کیا۔
ایک  سوال پر کہ آیا ایران میں اب جو شخص احکامات جاری کررہا ہے اسے وہ ایران کی قیادت کرتا دیکھنا چاہتے ہیں اس پر صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہاں میرے خیال میں ایسا ہی ہے، کچھ اچھے امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حملوں میں شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی زندگی پر ایک نظر

واضح  رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے جس پرایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔