رمضان کا چاند کب نظر آنے کا امکان ؟عالمی ماہرین فلکیات نے اہم پیشگوئی کر دی 

Mar 01, 2024 | 19:54:PM
رمضان کا چاند کب نظر آنے کا امکان ؟عالمی ماہرین فلکیات نے اہم پیشگوئی کر دی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دنیا بھر میں مسلمان رمضان کی آمد کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں ، ایسے میں ہر کوئی جاننا چاہ رہا ہے کہ رمضان کا چاند  کب نظر آئے گا؟ اس سوال کا جواب ماہرین فلکیات  نے دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق شعبان اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور مبارک ترین مہینے رمضان کی آمد آمد ہے جس کا چاند دیکھنے کے لیے اسلامی ممالک نے خصوصی انتظامات کیے ہیں،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامی ممالک میں 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوں گے اور شہادتیں جمع کی جائے گی لیکن کیا اس دن چاند نظر آجائے گا اور پہلا رمضان 11مارچ کو ہوگا؟

ماہرین فلکیات اس حوالے سے بتاتے ہیں کہ اس دن مرکزی کنکشن صبح 9 بجے ہوگا اس حساب سے 10 مارچ کو زیادہ تر اسلامی ممالک میں سورج کے غروب ہونے کے بعد ہی چاند کے نمودار ہونے کی امید ہے۔ابن طارق، ووتھرنگھم، مانڈر، پروین اور الیاس جیسے مشہور ماہرین فلکیات اس بات پر متفق ہیں کہ 10 مارچ پورے عرب اور اسلامی دنیا میں چاند کو آنکھ یا دوربین سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ماہرین فلکیات نے کہا کہ اسلامی ممالک میں پہلا رمضان 11 مارچ کو ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔ لہذا اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امتحان میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر طالبعلم نے خودکشی کرلی