بھارت ؛امتحان میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر طالبعلم نے خودکشی کرلی

Mar 01, 2024 | 19:35:PM
بھارت ؛امتحان میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر طالبعلم نے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ریاست تلنگانہ کے طالب علم نے امتحان میں شرکت نہ کر سکنے پر خودکشی کر لی، سوسائیڈ نوٹ میں والد سے معافی بھی مانگ لی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ میں ایک 17 سالہ انٹرمیڈیٹ کے طالب علم نے امتحان کے سینٹر تاخیر سے پہنچنے اور سینٹر میں داخلہ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی،یہ واقعہ عادل آباد ضلع کے منگورلا گاں میں پیش آیا جہاں طالب علم نے خودکشی سے قبل والد کے نام ایک نوٹ چھوڑ کر نہر میں چھلانگ لگا دی۔17 سالہ طالب علم مبینہ طور پر صبح سوا 9 بجے امتحانی مرکز پہنچا تھا جبکہ امتحان کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک تھا۔

بھارتی پولیس کے مطابق طالب علم نے خودکشی سے قبل لکھے گئے نوٹ میں اپنے والد سے امتحانی مرکز میں تاخیر سے پہنچنے اور امتحان میں شرکت نہ کر سکنے پر معافی مانگی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرمیڈیٹ بورڈ طلبہ کو امتحانات میں شرکت کی اجازت نہ دینے کے اصول کا پابند ہے چاہے ، طالبِ علم ایک منٹ کی تاخیر سے ہی کیوں نہ امتحانی مرکز پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں : 250 سے زائد خواتین کو شادی کا جھانسا دیکر لوٹنے والاشخص گرفتار