خواجہ سراؤں کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد

Mar 01, 2023 | 10:26:AM
 خواجہ سرا ؤں کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 NEWS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کوئٹہ کے سول لائن تھانے کے ایس ایچ او نے اپنے علاقے میں خواجہ سرا ؤں کے رات 12 بجے کے بعد گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او سول لائن مٹھا خان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سول لائن تھانے کے علاقوں جناح روڈ ،کوئلہ پھاٹک اور دیگر مقامات پر خواجہ سرا رات بھر پھرتے نظر آتے ہیں ، جس کی وجہ سے کافی مسائل جنم لے رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں :حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو لیک ،سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا

ایس ایچ او سول لائن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سول لائن تھانے کی حدود میں خواجہ سرا ؤں کے رات 12 بجے کے بعد گھر سے نکلنے پر پابندی عائدکردی گئی  ہے۔

اعلامیے کے مطابق 12 بجے کے بعد شہر میں پھرنے والے خواجہ سراؤں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔