یہ میں ہوں یہ ہمارا۔۔۔ ایک اور بچی  کی ویڈیووائرل

Mar 01, 2022 | 13:13:PM
یہ میں ہوں یہ ہمارا۔فائل فوٹو
کیپشن: یہ میں ہوں یہ ہمارا۔فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ دنانیر مبین کی ’پاوری‘ ویڈیو کی کاپی کرتی ہوئی بچی نے سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کر لی، ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس دنانیر مبین کی 'پاوری ہو رہی ہے ' ویڈیو اتنی مقبول ہوئی تھی کہ پاکستانی اسٹارز کے ساتھ ساتھی پڑوسی ملک بھارت کے شوبز اسٹارز ، کھلاڑی اور دنیا کی مقبول ترین برانڈز نے بھی اس پر ویڈیوز اور اشتہارات بنائے تھے۔

  اب ایک بچی نے بھی اس ویڈیو کو کاپی کرکے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے،ویڈیو میں لال سوٹ پہنی بچی کو والد اور چند دیگر بچوں کے ہمراہ پہاڑی علاقے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کے والد  پاس ہی چٹائی پر دیگر بچوں کے ہمراہ گوشت کاٹنے میں مصروف ہیں جب کہ موبائل تھامے یہ بچی پکنک پرلطف اندوز ہورہی ہے۔

اس  مو قع پر بچی نے کیمرہ اپنے والد کی طرف کرتے ہوئے کہاکہ ’ہائے گائز ، یہ میں ہوں اور یہ ہمارا باپ ہے اور یہ ہمارے باپ کی پارٹی ہورہی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:    بھارتی طالبعلموں پر یوکرینی فورسز کی بدسلوکی اور تشدد کا انکشاف،ویڈیو وائرل