بھارت کی حجاب پہنے والی طالبات کو کاٹنے کی دھمکی پر پاکستان کا موقف

Mar 01, 2022 | 10:57:AM
گورنر پبجاب چوہدری محمد سرور کا ٹویٹ
کیپشن: بی جے پی خاتون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گورنر پبجاب چوہدری محمد سرور کا ٹویٹ،بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی کے مطالبہ کی بی جے پی کی خاتون ممبر کی ویڈیو شیئرکر دی،ویڈیو میں بی جے پی کی خاتون ممبر کا حجاب پہنے والی طلباء کو مارنے کا مطالبہ کیا۔

گورنر پبجاب چوہدری محمد سرور اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی کے مطالبہ کرنے والی بی جے پی کی خاتون ممبر کی ویڈیو شیئر کی۔ بی جے پی کی خاتون کو ویڈیو میں کہتے سنا جاسکتا ہےکہ حجاب پہننے والی طالبات کو کاٹ دیں گے۔ ہم بھارتی یہ پسند کرتے ہیں کہ اگر آپ پانی مانگے تو جوس دیں گے، اگر آپ کودودھ کی ضرورت نہیں تو  مکھن دیں گے، لیکن اگر بھارت میں ہر کوئی حجاب پہنے گا یہاں حجاب کلچر آئے تو ہم تلوار سے آپ کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔آپ کے ٹکڑے کردیں گے۔ہم کبھی بھی حجاب پہننے کی اجازت نہیں دیں گے۔

گورنر چوہدری محمد سرور ویڈیو پرنے ٹویٹ کرتے کہا کہ نریندر مودی دنیا کا سب سے بڑا انتہاء پسند ہے . نریندر مودی اور آر ایس ایس کے منصوبوں میں کوئی فرق نہیں.بھارت انتہاء پسندوں کا گڑھ بن چکا ہے.نریندر مودی بھارتی مسلمانوں کے لیے مذہبی آزادی اور تحفظ ختم کر رہاہے. بھارت میں بسنے والی تمام اقلیتں غیر محفوظ ہوچکیں. 

چوہدری محمد سرور کا مزید کہناتھا کہ امت مسلمہ کو بھارتی مسلمانوں کے ساتھ مظالم پر یک زبان ہوناہوگا.بھارت میں حجاب پر پابندی مذہبی آزادی پر حملہ ہے.اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے کب تک خاموش تماشائی رہیں گے؟