بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے خیرپورہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں سرجری مشکل بنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں سرجری مشکل بنا دی۔ مریضوں کی زندگیاں خطرہ میں پڑ گئیں۔ درجنوں آپریشن روکنا پڑ گئے۔
خیرپور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی گئی تو سول ہسپتال میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
خیرپور کے سول ہسپتال میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے 37 آپپریشن ملتوی کر دیئے گئے۔
آج 40 شیڈول تھے۔ ان میں سے صرف 3 آپریشن کئے جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ہسپتال کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے سکینڈل میں نیا موڑ ، ذمہ دار کا تعین، سزا تجویزہوگئی
حساس نوعیت کی سرجری کے دوران مریض، ڈاکٹر اور عملے کے لئے ہسپتال کے اس شعبہ میں دستیاب یو پی ایس بیٹری سے صرف ایک پیڈسٹل فین چل رہا ہے۔
ؤگذشتہ 12 گھنٹوں سے سول ہسپتال میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں اور طبہ عملہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستانی حکومت محبت میں لائن آف کنٹرول پار کر جانے والے نوجوان کو بچانے کیلئے حرکت میں آگئی