ہسپتال کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے سکینڈل میں نیا موڑ ، ذمہ دار کا تعین، سزا تجویزہوگئی

Jun 01, 2026 | 18:00:PM
 ہسپتال کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے سکینڈل میں نیا موڑ ، ذمہ دار کا تعین، سزا تجویزہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہسپتال کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے سکینڈل میں نیا موڑ سامنے آ گیا۔  کراچی کے سب سے بڑے ہسپتال میں ہونے والے اس واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی۔ ذمہ دار کا تعین ہو گیا اور سزا بھی تجویز ہو گئی۔ 

جناح ہسپتال کراچی کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے معاملے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرکو جمع کروا دی۔ 

جناح ہسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا متاثرہ خاتون رات ساڑھے 9 بجے گائنی وارڈ میں آئی، گائنی وارڈ میں کسی نے بھی خاتون کو طبی امداد نہیں دی۔ 

 خاتون کا الٹرا ساؤنڈ نہیں کروایا گیا اور چہل قدمی کا مشورہ دیا گیا۔  کنسلٹنٹ اور آر ایم او ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، مریضوں کے ساتھ آنے والے مرد گائنی وارڈ کے احاطےمیں موجود تھے۔ 

اس تحقیقاتی رپورٹ میں اس واقعہ کے ذمہ دار میڈیکل آفسر کو  ہسپتال سے ہٹا دینے اور اس کی خڈمات ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو واپس کر دینے کی سفارش کی گئی ہے اور  ڈیوٹی پر موجود پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی 3 ماہ مزید ٹریننگ کی تجویز  دی گئی ہے۔ 

جناح ہسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سیکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹی پر بھی عدم اعتماد  کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ سیکریٹری اور وزیر صحت کو دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وٹس ایپ نے کنزیومرز کا مطالبہ پورا کر دیا، انتہائی ضروری فیچر دستیاب ہوگیا