وٹس ایپ نے کنزیومرز کا مطالبہ پورا کر دیا، انتہائی ضروری فیچر دستیاب ہوگیا

Jun 01, 2026 | 17:53:PM
 وٹس ایپ نے کنزیومرز کا مطالبہ پورا کر دیا، انتہائی ضروری فیچر دستیاب ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وٹس ایپ نے کنزیومرز کا مطالبہ پورا کر دیا۔ واٹس ایپ  نے ایسا نیا فیچر  اپنی ایپ میں شامل کر دیا جس کا صارفین ایک عرصہ سے مطالبہ کر رہے تھے۔
  ایک رپورٹ میں بتایا گیا  ہے کہ   واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جس کا مطالبہ کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا۔

WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں سائن آؤٹ فیچر  شامل کر دیا گیا ہے۔

اس فیچر کی بدولت اب وٹس ایپ کے کنزیومر  اپنے اکاؤنٹ میں چیٹس یا محفوظ ڈیٹا کو ڈیلیٹ کیے بغیر ایپ سے سائن آؤٹ ہوسکیں گے۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ واٹس ایپ میں ایک بہت نمایاں تبدیلی ہوگی جس سے صارفین کے لیے عارضی طور پر واٹس ایپ سے سائن آؤٹ ہونے میں مدد ملے گی اور ایپ یا ڈیٹا ڈیلیٹ کیے بغیر اس پر دوبارہ لاگ ان ہوسکیں گے۔

وٹس ایپ کے کنزیومرز کو شکایت تھی کہ  وٹس ایپ میں روایتی سائن آؤٹ کا آپشن ہی دستیاب نہیں۔ اس سائن آؤٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے کسی فون پر وٹس ایپ ہر وقت چلتی رہتی ہے اور اگر فون اپنے مالک کے ہاتھ سے نکل کر کسی اور کے ہاتھ میں آ جائے تو وہ بھی وٹس ایپ ایپلیکیشن کھول کر نئے آنے والے اور پہلے سے موجود تمام میسج دیکھ سکتے ہیں۔ 

اس ضروری فیچر کی عدم موجودگی میں کنزیومر   واٹس ایپ سے لاگ آؤٹ نہیں ہوسکتے بلکہ انہیں ایپ کو ہی ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے اور پھر دوبارہ انسٹال کرکے لاگ ان ہونا پڑتا ہے۔

سائن آؤٹ فیچر صارفین کے اس درد سر کو ختم کر دے گا۔

بیٹا ورژن میں سامنے لائے گئے فیچر کی بدولت اب  کوئی  کنزیومر  ایپ سے سائن آؤٹ کرے گا تو واٹس ایپ کی جانب سے چیٹ ہسٹری، اسٹور ڈیٹا اور اکاؤنٹ تک رسائی کی تفصیلات کو برقرار رکھا جائے گا، جس سے ایپ پر لاگ ان ہونے کا عمل بہت آسان اور تیز رفتار ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے:  مئی میں مہنگائی 23 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاگ آؤٹ آپشن اکاؤنٹ سیٹنگز میں موجود ہوگا اور اس پر کلک کرنے ایک مختصر تصدیقی عمل کو مکمل کرنا ہوگا۔

تصدیقی عمل مکمل ہونے پر ڈیوائس میں اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہو جائے گا مگر مواد ڈیلیٹ نہیں ہوگا، جس سے بعد میں آپ آسانی سے دوبارہ سائن ان ہوسکیں گے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے تو یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، ابھی یہ کہنا مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ