ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ

Jun 01, 2026 | 16:06:PM
ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سرکاری دستاویز کے مطابق ملک میں ایک سال کے دوران مختلف مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،دستاویز کے مطابق گدھوں کی تعداد میں 1 لاکھ 13 ہزار اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی تعداد 60 لاکھ 47 ہزار سے بڑھ کر 61 لاکھ 60 ہزار ہوگئی،بھینسوں کی تعداد میں 14 لاکھ 17 ہزار اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 91 لاکھ 5 ہزار تک پہنچ گئی۔

مزیدپڑھیں:نہر میں نہانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر 35 سے زائد افراد گرفتار

بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ 92 ہزار اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ 11 ہزار ہوگئی،بکریوں کی تعداد میں 24 لاکھ 22 ہزار کا اضافہ ہوا اور یہ 9 کروڑ 18 لاکھ 15 ہزار تک پہنچ گئی،اونٹوں کی تعداد میں 16 ہزار اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گھوڑوں اور خچروں کی تعداد میں بھی معمولی اضافہ ہوا۔