نہر میں نہانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر 35 سے زائد افراد گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )نہر میں نہانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر 35 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ، پابندی کے باوجود منچلوں کے نہر میں نہانے پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس حرکت میں آ گئی، میڈیا پر معاملہ سامنے آنے کے بعد حکام نے نگرانی مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
کمشنر کراچی نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ حب نہر کے اطراف پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور غیر قانونی نہانے یا ہجوم جمع ہونے کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 35 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا، حکام کا کہنا ہے کہ عوام اپنی حفاظت کے پیشِ نظر نہر میں نہانے سے گریز کریں کیونکہ ایسے مقامات پر حادثات کا خدشہ رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :دشمن کےوعدوں پر بھروسہ نہیں:ایرانی سپیکر