پاکستانی حکومت محبت میں لائن آف کنٹرول پار کر جانے والے نوجوان کو بچانے کیلئے حرکت میں آگئی

Jun 01, 2026 | 19:00:PM
 پاکستانی حکومت محبت میں لائن آف کنٹرول پار کر جانے والے نوجوان کو بچانے کیلئے حرکت میں آگئی
کیپشن: ذیشان اور ارم بانو کا یہ سکرین شوٹ بھارتی فوج کی تحویل میں بنائی گئی ایک ویڈیو کلپ سے لیا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  پاکستان کی حکومت نے محبوبہ سے ملنے کے لئے لائن آف کنترول پار کر جانے والے کشمیری نوجوان  کو واپس لانے کے لئے بھارت کی حکومت سے باضابطہ رابطہ کر لیا۔ پاکستان نے ذیشان تک قونصلر رسائی مانگ لی۔

مظفر آباد  آزاد کشمیر کے ایک گاؤں کے نوجوان  ذیشان کو  بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں گرفتار کر لیا تھا، اس کے پاس کوئی سفری دستاویزات نہیں تھیں۔ اس کے ساتھ تحقیقات کے بعد بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے گاؤں  تلاواڑی سلی کوٹ کی لڑکی  کو بھی گرفتار کر لیا جس سے ملنے کے لئے ذیشان نے لائن آف کنٹرول پار کی تھی۔

اسلام آباد مین سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ  اڑی، مقبوضہ کشمیر پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان کی واپسی کے لئے پاکستان نے اس معاملہ میں بھارت  کی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

مظفر آباد کے گاؤں   پینکاڈی کا  نوجوان ذیشان میر نے محبت کی خاطر اپنی محبوبہ سے ملنے کے لئے لائن اف کنٹرول عبور کی اور اوڑی سیکٹر کے گاؤں سلی کوٹ کے علاقہ میں گرفتار ہو گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: محبوبہ سے ملنے کی خاطربھارتی فوج کی تحویل میں پھنسنےوالا کشمیری لڑکا کس گاؤں کا ہے، تفصیل سامنےآگئی 

آج یہ تصدیق ہوئی ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے ذیشان کی گرفتاری کا معاملہ بھارتی وزارت خارجہ کے ساتھ  ڈسکس کیا ہے۔ 

 سفارتی ذرائع نے بتایا کہ  پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نےبھارتی وزارت خارجہ سے ذیشان میر کی گرفتاری کی باضابطہ تصدیق طلب کی ہے۔ اس کے ساتھ  پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارت سے ذیشان میر تک قونصلر رسائی فوراً فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ 
پاکستان قونصلر رسائی کے بعد ذیشان میر کی شناخت کر سکتا ہے اور اس کی رہائی کے لئے قانونی کارروائی کا آغاز کر سکتا ہے۔

ذیشان اور ارم بانو کی محبت

سوشل پلیٹ فارمز پر فوراً وائرل ہو جانے والی اس لو سٹوری کے کردار ذیشان اور ارم بانو  کا رابطہ سوشل پلیٹ فارم کے ذریعہ ہوا تھا۔ وہ آن لائن رابطہ میں رہے۔ مظفر آباد کے گاؤں کے رہنے والے ذیشان نے محبوبہ سے ملنے کے لئے کسی سفری دستاویز کے بگیر لائن آف کنٹرول پار کر کے مقبوضہ کشمیر میں اس کے گاؤں جانے کا انتہائی قدم اٹھا لیا تو اوڑی سیکٹری میں اسے بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا۔ اس کی محبوبہ ارم بانو کو بھی بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا۔ اب وہ دونوں بھارتی فوج کی تحویل میں ہیں۔ اس معاملہ کی خبریں مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے میڈیا کے ذریعہ سوشل میڈیا تک پہنچیں۔ بھارتی فوج کی تحویل میں بنی ایک ویڈیو کلپ سامنے آئی۔ اب ذیشان اور  ارم بانو دونوں کے گھر والے تشویش میں مبلتا ہیں۔ تاہم آج  یہ تصدیق ہو گئی ہے کہ پاکستان کے بھارت مین ہائی کمیشن نے اس معاملہ کا  نوٹس لے لیا ہے۔