ڈیرہ غازی خان ؛پولیس کی کارروائی میں 4خارجی دہشتگرد ہلاک

Jun 01, 2025 | 22:08:PM
ڈیرہ غازی خان ؛پولیس کی کارروائی میں 4خارجی دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی کارروائی کے دوران 4دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کو پنجاب، خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع  ملی،خوارجی دہشت گرد مختلف مقامات پر شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رہے تھے،اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیموں نے فوری پیش قدمی کی، علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن کا آغاز کیا گیا،اسی دوران خوارجی دہشتگرد بھاری اسلحہ کے ساتھ پولیس ٹیموں پر حملہ آور ہوئے، پنجاب پولیس نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:پی پی 52 ضمنی انتخاب؛71پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آ گئے

ترجمان کاکہنا ہے کہ پولیس کی بھرپور کارروائی میں 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے، دیگر دہشت گرد جھاڑیوں، ٹیلوں کی آڑ میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد کیا۔ 

ترجمان کاکہنا ہے کہ  پولیس  آپریشن  کے بعد علاقے  میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن جاری ہے، دیگر شرپسند عناصر بھی جلد از جلد انجام تک پہنچانے کا پرعزم ہیں،آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی نگرانی، ڈی پی او سید علی کی قیادت میں پنجاب پولیس کی ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں موجود رہیں۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چار خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس خوارجی دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے،  ملک دشمن عناصر کو کبھی ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ میں دھماکا،افسوسناک خبر آ گئی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: