تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛پاکستان کی شاندار فتح ، محمد حارث کی طوفانی سنچری، 7 وکٹوں سے کامیابی

Jun 01, 2025 | 23:41:PM
تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛پاکستان کی شاندار فتح ، محمد حارث کی طوفانی سنچری، 7 وکٹوں سے کامیابی
کیپشن: پاکستان نے تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان نے تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔

لاہور کے قذافی  سٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

 بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 20اوورز میں 196رنز بنائے،بنگلہ دیش کی جانب سے تنزید حسن اور پرویز حسین ایمان نے ٹیم کو 110 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، اس دوران پرویز نے اپنی نصف سینچری مکمل کی، وہ 34 گیندوں پر 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بناکر آؤٹ ہوئےتاہم تنزید حسن 6 رنز کی کمی سے نصف سینچری مکمل نہ کرسکے اور 44 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ کپتان لٹن داس 22 اور توحید ہریدوئے نے 25 رنزبنائے، ذاکر علی 15 اور تنظیم حسن ثاقب نے 8 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی، عباس آفریدی نے 2،2 جب کہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے شاندار سنچری بنائی 7 چکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 107 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی، صائم ایوب 45 رنز بناسکے حسن نواز 26 جبکہ کپتان سلمان علی آغا نے 15 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان محض ایک رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ 

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن 2 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔ 

 قبل ازیں، ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ وکٹ آج بھی اچھی لگ رہی ہے اور کوشش کریں گے کہ بنگلہ دیش کو کم سکور تک محدود رکھا جائے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ،فاسٹ باؤلر حارث روف کی جگہ عباس آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پہلے بیٹنگ کا موقع ملا ہے، بنگلہ دیشی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے، انجری کا شکار شریف الاسلام کی جگہ خالد احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان جاری سیریزمیں پاکستان 0۔2 سے برتری حاصل ہے ۔ 
 یہ بھی پڑھیں : 105 سالہ ایتھلیٹ چیمپئن کی لمبی عمر اور کامیابی کا راز جانیں