پانی کی تقسیم پر اختلافات۔۔شہبازشریف کا اظہار تشویش 

Jun 01, 2021 | 19:44:PM
پانی کی تقسیم پر اختلافات۔۔شہبازشریف کا اظہار تشویش 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پانی کی تقسیم پر اختلافات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کے مسئلے پر سندھ اور پنجاب میں محاذ آرائی افسوسناک ہے ۔
 اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اور ارسا اپنے فرائض ادا کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں ،سندھ کے شہروں میں پانی کی کمی پر مظاہرے نیک فال نہیں ،عمران خان نیازی وفاقی اکائیوں کے اتحاداور ملکی سلامتی داﺅ پر نہ لگائیں۔پانی کی تقسیم حساس معاملہ ہے، غیر ذمہ داری خطرناک ہو سکتی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔عمران عباس نے ’’عاشقی 2‘‘ کیوں ٹھکرائی؟ جانیے انہی کی زبانی