سرفراز احمدسمیت 6 کھلاڑی پی ایس ایل 6 میں شرکت کیلئے ابو ظہبی روانہ

Jun 01, 2021 | 17:12:PM
سرفراز احمدسمیت 6 کھلاڑی پی ایس ایل 6 میں شرکت کیلئے ابو ظہبی روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے ابو ظہبی میں ہونے والے بقیہ 20 میچوں میں شرکت کیلئے کھلاڑی ابو ظہبی پہنچ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سمیت 6 مزید کھلاڑی آج ابو ظہبی کیلئے روانہ ہو گئے۔ کرکٹر ذیشان اشرف اور زید عالم سمیت مزید دو افراد پہلے لاہور سے کراچی پہنچے جبکہ کراچی سے میڈیا منیجر عماد حمید اور سرفراز احمد روانہ ہوئے۔
پاکستان میں موجود 7 افراد کے ویزے ابھی تک جاری نہیں ہوئے ، 7 افراد میں سے تین کرکٹرز ہیں جن میں عمر امین ، آصف آفریدی اور محمد عمران شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع