اداکارہ سارہ خان بیڈمنٹن پلیئر بننے والی ہیں

Jun 01, 2021 | 13:09:PM
اداکارہ سارہ خان بیڈمنٹن پلیئر بننے والی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان کی خوبرو اداکارہ سارہ خان کا اپنے مداحوں کو بتانا ہے کہ وہ اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ میں بیڈ منٹن پلیئر بننے جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر 6.7 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ ساہ خان پاکستان شوبز انڈسٹری کی اس وقت صف اول کی اداکارہ ہیں۔یکے بعد دیگرے سپر ہٹ ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جو ہر دکھانے والی اداکارہ سارہ خان کے مداح اُن سے اور اُن کے شوہر گلوکار فلک شبیر سے بے حد محبت کرتے ہیں ان دونوں سے متعلق جاننا چاہتے ہیں۔

 واضح رہے سارہ خان نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران جہاں اپنی زندگی کے اہم پہلوؤں سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے وہیں اُن کا اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’وہ اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ میں بیڈ منٹن پلیئر کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کی آدھی سے زیادہ شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے اور بس تھوڑا سا کام اب باقی رہتا ہے۔

سارہ خان نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ ’ انشاءاللّٰہ اُن کا یہ پروجیکٹ آن ایئر ہوگا تو سب کو بہت پسند آئے گا۔
 یہ بھی پڑھیں:    اداکارہ ہمانشی کا بیڈ روم میں فوٹوشوٹ ، تصویروں نے تہلکہ مچا دیا