ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس ادائیگی کا نظام فعال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)پاسپورٹ فیس جمع کرانے کے لیے قطاروں اور انتظار کا خاتمہ کردیا گیا، ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس ادائیگی کا نظام فعال ہوگیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ پاسپورٹ درخواست گزار اب ڈیجیٹل طریقے سے فیس ادا کر سکیں گے۔
Alhamdulillah, starting today, cashless transactions are operational at all Passport Offices across Pakistan.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 1, 2026
Applicants no longer need to stand in long queues or wait for hours to make payments. This important reform was initiated on the directions of Prime Minister Shehbaz… https://t.co/U4ABABSqYb
کیش لیس پاسپورٹ فیس نظام آج سے ملک بھر میں نافذ ہوگیا۔
اپنے پیغام وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر عوامی سہولت کا اہم منصوبہ مکمل ہوگیا،شفاف جو تیز اور آسان سرکاری خدمات کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ نظام میں جدید اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا،ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی ٹیم نے اہم سنگ میل عبور کیا،کیش لیس ادائیگی سے شہریوں کو گھنٹوں انتظار سے نجات ملے گی۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاسپورٹ دفاتر میں جدید ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام مکمل طور پر نافد ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں ؛ لنڈی کوتل : آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق،3 زخمی