لنڈی کوتل : آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق،3 زخمی 

Jul 01, 2026 | 18:06:PM
لنڈی کوتل : آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق،3 زخمی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خیبر پختونخوا  کے زیر انتظام قبائلی علاقے لنڈی کوتل  میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ 

واقعہ تحصيل لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقے بازار ذخہ خیل میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی جبکہ زخمی بچے بھی آپس میں بہن بھائی ہیں، آسمانی بجلی زالب گل نامی شخص کے گھر پر گری جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ 

 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  لاہور ؛ نیو اعظم مارکیٹ کے پلازے میں آگ لگ گئی