وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے اپوزیشن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے:مسرت چیمہ

Jul 01, 2025 | 23:04:PM
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے اپوزیشن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے:مسرت چیمہ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی خوشنودی کے لئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے خلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ایوان میں اپوزیشن اور حکومت دونوں طرف سے احتجاج کیا گیا لیکن حیرت ہے کہ حکومتی اراکین کو تو اس پر شاباش دی جاتی ہے جبکہ اپوزیشن اراکین کو معطل ، بھاری جرمانے کرنے اور قائمہ کمیٹیوں کی چیئر مین شپ سے ہٹانے کی سزا دیدی گئی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ، ان کا خاندان ، پارٹی رہنما اور کارکنان بڑی قربانیاں دے چکے ہیں، قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ چھیننا ہمارے لئے کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔

مسرت جمشید چیمہ کے مطابق مخصوص نشستوں کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ ملک بے آئین ہوچکا ہے، پہلے منڈیٹ چوری ہوا، اب مال غنیمت سمجھ کر مخصوص نشستیں تقسیم ہوئیں۔

سینئر رہنما پی ٹی آئی کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے صرف وزیراعلیٰ کی خوشنودی کے لئے آئین و قانون سے ہٹ کر راستہ اختیار کیا لیکن اس عمل کا سایہ ساری زندگی ان کا ساتھ نہیں چھوڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم خدا کی ذات سے نا اُمید نہیں ہیں، یہ قانون قدرت ہے جب ظلم حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا