کوئٹہ میں دھماکا۔۔متعدد افراد زخمی

Jul 01, 2021 | 21:22:PM
کوئٹہ میں دھماکا۔۔متعدد افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر دھماکاہونے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے باعث متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر دھماکے کے بعدفائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا ہے اور پولیس سمیت سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی دھماکے کے مقام پر طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی، دھماکے میں زخمی لے افراد کوہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
 دھماکے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دلہن کا شادی پر مارشل آرٹ کا مظاہرہ، ویڈیو وائرل