نائب قا صد کی ریٹائر منٹ پر سی ای او با چا خان ائیر پو رٹ نے نئی مثا ل قا ئم کر دی

Jul 01, 2021 | 20:16:PM
نائب قا صد کی ریٹائر منٹ پر سی ای او با چا خان ائیر پو رٹ نے نئی مثا ل قا ئم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) نائب قاصد کو ریٹائرمنٹ کے دن ایک دن کیلئے اعزازی طور پر باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا منیجر بنادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق با چا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) عبید الرحمان عباسی کا کہنا تھا کہ  نائب قاصد  جعفر  نے  ایمانداری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سرانجام دی۔ سروس کے دوران اسے نہ تو کبھی شوکاز نوٹس ملا اور نہ ہی کبھی کسی نے بھی اس کے خلاف شکایت کی۔جعفر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر اس کے اعزاز میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے خصوصی دعوت رکھی گئی اور اسے اعزازی طور پر ایک روز کیلئے ایئر پورٹ کا منیجر بھی بنایا گیا۔

 جعفر کو سی اے اے کی جانب سے  سرکاری پروٹوکول میں سرکاری گاڑی میں ایئر پورٹ سے الوداع کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:موٹا تازہ مگر مچھ گلیوں میں پھرتا رہا ۔۔ویڈیو وائرل