موٹا تازہ مگر مچھ گلیوں میں پھرتا رہا ۔۔ویڈیو وائرل

Jul 01, 2021 | 19:58:PM
موٹا تازہ مگر مچھ گلیوں میں پھرتا رہا ۔۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) ریاست کرناٹک میں ایک مگر مچھ اچانک ہی  گائوں کی گلیوں میں آگیا۔ ویڈیو نے  وا ئرل ہو تے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

تفصیلات کے مطابق بھا رتی ریا ست  کرناٹک کے گاؤں کے مکین  اس وقت  حیران رہ گئے جب انہیں گلیوں میں ایک مگر مچھ نظر آیا۔ یہ مگر مچھ قریبی دریا سے نکل کر آبادی میں داخل ہوا اور گلیوں میں گھومتا رہا۔

مقا می رہائشی کی جا نب سے انسٹا گرام پر جا ری کی گئی اس ویڈیو میں مگر مچھ کو بغیر کسی پریشانی کے پھر تے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مگر مچھ کو گلیوں میں دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ بعد ازاں وائلڈ لائف حکام نے اس کو پکڑ کر قریبی کالی دریا میں چھوڑ دیا۔  پو لیس حکام اور گائوں کے مکینوں کا کہنا تھا کہ مگر مچھ کی جانب سے کسی انسان یا جانور کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی شادی کے حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا ٹویٹ