حریم شاہ کی شادی کے حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا ٹویٹ

Jul 01, 2021 | 19:31:PM
حریم شاہ کی شادی کے حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا ٹویٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کے بعد وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسن شاہ نے بھی ٹک ٹاک اسٹار کی شادی پر ردعمل کے طور پر ٹوئٹ کردیا۔

صوبائی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہمارے معاشرے میں ماں بیوی بہن بیٹی کا بہت احترام ہے، یہ ہمارے سرکا تاج ہوتی ہیں ہم دشمنوں کےخلاف یااپنی شہرت کے لیے انہیں استعمال نہیں کرتے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حریم شاہ بھی دوسری بیٹیوں کی طرح ہماری بیٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی اس کے پیچھے ہیں ایک عورت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے ان کو شرم آنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شا ہ کے اپنی شادی سے متعلق مزید انکشافات