شاہ محمود قریشی سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات۔۔دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال 

Jul 01, 2021 | 19:05:PM
 شاہ محمود قریشی سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات۔۔دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ کثیرجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔وہ پاکستان میں تعینات آزربائیجان کے سفیر علی علی زادہ سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے جمعرات کو ان سے وزارتِ خارجہ میں الوداعی ملاقات کی۔
وزیر خارجہ نے پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو سراہا اور دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے ایمبیسڈر علی علی زادہ کی خدمات کی تعریف کی۔وزیر خارجہ نے نوگورنوکاراباخ کے مسئلے پر پاکستان کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ کثیرجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت، کامرس اور توانائی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین اعلی سطحی روابط کا فروغ خوش آئند ہے۔ وزیر خارجہ نے ایمبیسڈر علی علی زادہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سفیر علی علی زادہ نے نیک خواہشات کے اظہار پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔اوباشوں نے2کمسن لڑکیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا