اوباشوں نے2کمسن لڑکیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Jul 01, 2021 | 10:15:AM
اوباشوں نے2کمسن لڑکیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بہاولپور میں موٹر سائیکل سواراوباشوں نے 2 کمسن لڑکیوں کو اغوا کرنے کے بعد  اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،اوباش زیادتی کے بعد دونوں لڑکیوں کو راستے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔دونوں لڑکیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 پولیس کے مطابق بہاول پور کے تھانہ دھوڑ کوٹ کی حدود میں واقع بستی لوہاری والی کی رہائشی کمسن سمیرا بی بی اپنی سہیلی امیمہ بی بی کے ہمراہ سودا سلف لے کر پیدل گھر جا رہی تھی کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار محمد اظہر اور محمد صدیق درکھان نے لڑکیوں کو گھر تک چھوڑنے کا جھانسہ دیا اور اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔دونوں اوباشوں نے نامعلوم مقام پر لے جا کر دونوں لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔زیادتی کا نشانہ بننے والی سمیرا کے والد کی مدعیت میں تھانہ دھوڑ کوٹ نے مقدمہ درج کر لیا ہے مگر پولیس ابھی تک ملزموں کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کرلیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں: کورونا نے مزید 40 افراد کی جان لے لی، 1 ہزار 37 نئے کیسز رپورٹ