سارا علی خاں کی بوائے فرینڈ کیساتھ موج مستی، فوٹو وائرل

Jul 01, 2021 | 12:03:PM
سارا علی خاں کی بوائے فرینڈ کیساتھ موج مستی، فوٹو وائرل
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ  کی بیٹی اداکارہ سارا علی خان نے سمندر کنارے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ  ایک تصویر شئیر کی ہے جو شوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کےمطابق اداکارہ سارا علی خان نے اپنے انسٹاگرام سٹوری  پیچ پر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ   چھٹیوں پر گزارے خوشگوار لمحات کو یاد کرتے ہوئے ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے ۔ تصویر میں سارا علی خان اور ذہان ایک رنگ جیسے آوٹ فٹ میں ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

اداکارہ سارا علی خان ایک ایکٹیو سوشل میڈیا یوزر ہیں ۔ وہ اکثر اپنے فینس کے ساتھ اپنے آنے والے پروجیکٹ ، اپنی چھٹیوں اور اپنے بچپن کی پرانی تصویریں اور اپنی زندگی سے وابستہ اپ ڈیٹ شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ ان میں ان کی ماں امرتا سنگھ اور بھائی ابراہیم علی خان کے ساتھ انسٹاگرام پر کنبہ کے اراکین کے ساتھ تصاویر شامل ہیں۔

واضح رہےکہ سارا علی خان اس وقت بالی ووڈ میں موسٹ وانٹڈ اداکارہ ہیں تو وہیں دوسری جانب ذہان گائے ان دی اسکائی پکچرز کا کریٹو ڈائریکٹر ہے ۔ یہ فلمساز ابھیشیک کپور کی پروڈکشن کمپنی ہے ، جس نے سارا علی خان  کی پہلی فلم کیدارناتھ کا پروڈکشن کیا تھا ۔ بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان جلد آنند ایل رائے کی فلم ’اترنگی رے ‘میں اکشے کمار اور دھنش کے ساتھ نظر آئیں گی ۔ 

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کی وہ کونسی فلمیں جو پہلے فلاپ ہوئیں اور بعد میں کامیاب۔۔؟