لاہور : گھر سے میاں  بیوی کی لاشیں برآمد

Jul 01, 2021 | 11:00:AM
لاہور : گھر سے میاں  بیوی کی لاشیں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن پی سی ایس آئی آر سوسائٹی فیز ٹو  میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔

 پولیس کا کہناہے کہ شوہر کی عمر 26 اور بیوی کی عمر 24 سال کے قریب ہے ، دونوں لاشیں الگ الگ کمروں سے برآمد ہوئیں ،حسن رضا کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی جبکہ کائنات  بیڈ پر مردہ حالت میں پائی گئی ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور  نے دو افراد کی مبینہ ہلاکت  کا نوٹس  لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: اوباشوں نے2کمسن لڑکیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا