چکن پھر سستا۔۔۔آج کا ریٹ جانیے!

Jul 01, 2021 | 10:25:AM
چکن پھر سستا۔۔۔آج کا ریٹ جانیے!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھا ؤکا سلسلہ جاری ہے آج پھر مرغی کے گوشت کی قیمت اضافہ کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں  برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں3روپے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد مرغی کاگوشت ،299روپے کلو ہو گیا ہے۔زندہ برائلر تھوک ریٹ198اور پرچون ریٹ206روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعدمرغی کا گوشت 294 روپے سے بڑھ کر 302 روپے فی کلو ہو گیا تھا اب آج گوشت کی قیمت میں تین روپے فی کلو کمی کی گئی ہے ۔موجودہ کمی کو صارفین اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اوباشوں نے2کمسن لڑکیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا