پنجاب حکومت نے شوگرکین ڈیولپمنٹ سیس کی منظوری دے دی 

Jan 01, 2026 | 18:05:PM
پنجاب حکومت نے شوگرکین ڈیولپمنٹ سیس کی منظوری دے دی 
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب حکومت نے شوگرکین ڈیولپمنٹ سیس کی منظوری دے دی۔

کرشنگ سیزن 2025-26 کیلئےسیس 5 روپے فی 40 کلو برقراررکھی گئی ہے۔شوگرکین ڈیولپمنٹ سیس پنجاب فنانس ایکٹ 1964 کے تحت وصول ہوگا۔سیس کی رقم سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور گنے کی تحقیق پر خرچ ہوگی۔سیس برقرار رکھنے کا فیصلہ کسانوں پر اضافی بوجھ سے بچانے کیلئے کیا گیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری  کر دیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت پھر تبدیل نیا سال آتے ہی ہزاروں روپے سستا ہو گیا