نئے سال کا پہلا روز،سوناہزاروں روپےسستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)نئے سال کے پہلے روز بھی سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کاسلسلہ برقراررہا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر سستاہوکر 4322 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔
مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 2400 روپے سستاہوگیاجس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 562 روپے ہوگئی۔
دس گرام سونا 2058 روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ 89 ہزار 713 روپے پر آگیا جبکہ ایک تولہ چاندی 83 روپے کمی کےبعد 7635 روپے پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول سستا ہونے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان
واضح رہے کہ گزشتہ روزعالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر سستاہوکر 4346 ڈالر فی اونس تک گرگیاتھاجبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2500 روپے سستا ہونے کے بعدایک تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے کا ہوگیاتھا۔
دس گرام سونا 2143 روپے سستاہوکر 3 لاکھ 91 ہزار 771 روپے اورایک تولہ چاندی 212 روپے کی کمی کے بعد 7718 روپے پر آگئی تھی۔