پیٹرول سستا ہونے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان 

Jan 01, 2026 | 13:18:PM
پیٹرول سستا ہونے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سال نو پر پیٹرول سستا ہونے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کرکے عوام کونئے سال میں بڑی خوشخبری دے دی گئی۔
وفاقی حکومت کی جانب سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے بین الاضلاعی کرایوں میں ساٹھ روپے سے ایک سو اسی روپے تک کمی کردی ہے۔
لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 1910 سےکم کرکے1850 روپے مقرر کیا گیاہے،مری کاکرایہ 2370 روپےسے کم کرکے 2290 روپے، پشاور2610 روپےسے کم کرکے2530 اور مانسہرہ کاکرایہ 2500 سے کم کرکے 2420 روپے کردیا ہے جبکہ ایبٹ آبادکاکرایہ 2310 سے کم کرکے 2240 روپے کیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل پر فی لٹرکتنا ٹیکس ؟ تفصیلات سامنے آگئیں
سیکرٹری آرٹی اےرانا محسن کااس حوالےسے کہنا ہےکہ فیصل آباد کے لئے کرایہ 1010سےکم کرکے980روپےکردیا گیا ہے،صادق آبادکے لئے 2510 سے2430 روپے،ملتان کے لئے 1700سےکم کرکے 1650 روپےمقررکیا گیا ہے،جبکہ کراچی  کاکرایہ 5800 سے کم کرکے 5620 روپےکردیا گیا ہے،سکھرکا 3510 روپے سے کم کرکے 3400 روپے کردیا ہے۔