PSLکے 10 سال مکمل،پی سی بی نے اہم سنگ میل عبور کرنے پر ویڈیو جاری کر دی

Jan 01, 2026 | 13:43:PM
PSLکے 10 سال مکمل،پی سی بی نے اہم سنگ میل عبور کرنے پر ویڈیو جاری کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ نے 2025 میں اپنے دس سال کامیابی سے مکمل کر کے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔

پی ایس ایل کی کامیاب 10 سالوں سے یہ واضح ہو گیا کہ یہ لیگ محض ایک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ایک مضبوط عالمی سپورٹس برانڈ بن چکی ہے۔

گزشتہ 10 سیزنز میں پی ایس ایل نے نہ صرف اعلیٰ معیار کی کرکٹ پیش کی بلکہ پاکستان کی مہمان نوازی اور انتظامی صلاحیتوں کو بھی دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔

ابتدائی سفر سے لے کر آج تک، پی ایس ایل نے شائقین کے دلوں میں خاص مقام بنایا اور دنیا بھر کے نامور کھلاڑیوں کا اعتماد حاصل کیا۔

مزید پڑھیں:PSLکے ساتھ ملتان سلطانز کا سفر تمام

بین الاقوامی کرکٹرز کی لیگ میں شرکت کی خواہش اس کی مسابقتی فضا، پیشہ ورانہ نظم و ضبط اور منفرد شناخت کا ثبوت ہے۔

یہ سفر آسان نہیں رہا، مگر پاکستان کرکٹ بورڈ، فرنچائزز اور دیگر شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں سے لیگ نے ہر مشکل کا سامنا کیا۔

پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن سب سے کٹھن مراحل میں شمار ہوا، تاہم پاک بھارت جنگ میں غیر معمولی حالات کے باوجود تمام میچز پاکستان میں کامیابی سے منعقد ہوئے جس سے پاکستان پر عالمی اعتماد مزید مضبوط ہوا۔