ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز کون کرے گا؟ رکی پونٹنگ نے بتا دیا

Feb 01, 2026 | 09:31:AM
ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز کون کرے گا؟ رکی پونٹنگ نے بتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بھارت کے جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹاپ اسکورر ہونے کی پیش گوئی کر دی۔

 آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی ریویو کے تازہ ترین ایڈیشن میں رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ ابھیشیک ایک سٹار ہیں، وہ اس ٹورنامنٹ میں اسکورنگ چارٹس میں ٹاپ کریں گے

 اور ایسا کرنے میں آئی سی سی ٹورنامنٹس کا تجربہ نہ ہونا رکاوٹ نہیں بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں:تمام راستے بند ،شہریوں کیلئے اہم خبر آگئی

 انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے تجربے کا نہ ہونا ایک مثبت پہلو ہے، وہ لیڈنگ رنز  سکورر اور ممکنہ طور پر ایونٹ کے بہترین کھلاڑی ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بلے باز ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو بھارت کو ہرانا اور بھی مشکل ہو جائے گا۔