پیٹرول اور گیس کی پیداوار میں اضافہ،پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

Feb 01, 2024 | 18:01:PM
پیٹرول اور گیس کی پیداوار میں اضافہ،پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) تیل کے بڑھتے برآمدی بل  سے پریشان پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ، پیٹرول اور گیس کی مقامی پیداوار میں حیران کن اضافہ  ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل کی جانب سے اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں جن میں بتایا گیا ہےکہ تیل وگیس کی مقامی پیداوار میں بتدریج اضافہ  ہوا ہے ، ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے علاقے ٹنڈوآلہ یار میں واقع درس ویسٹ کنواں۔2    سے 350 بیرل خام تیل یومیہ کی پیداوار شروع  ہو گئی ہے ، کنویں سے سے 80 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار بھی شروع  کی گئی ہے جبکہ 20میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی کی اضافی پیداوار بھی شروع  ہو چکی ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ  نئی اضافی  پیداوار سے سالانہ ملکی امپورٹ بل میں تقریباً 50 ملین امریکی ڈالر کی خاطر خواہ کمی ہو گی۔ 

یہ بھی پڑھیں :  سندھ میں بھی تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ