"کچھ بھی ممکن ہے"، ثانیہ مرزا کا نئی تصاویر کیساتھ سوشل میڈیا پر پیغام

Feb 01, 2024 | 12:50:PM
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سابق بھارتی ٹینس سٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر تصاویر کے ساتھ پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،تصاویر میں انہیں گلابی شرٹ اور سفید پینٹ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ"دھوپ اور تھوڑے سا گلابی رنگ کے ساتھ کچھ بھی ممکن ہے۔"

تین تصاویر پر مشتمل اس پوسٹ پر ثانیہ کو اپمنے فالوورز سے اب تک 2 لاکھ 23 ہزار سے زیادہ لائکس اور تعریفی تبصرے مل چکے ہیں۔

سابق ٹینس سٹار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ماورا حسین کی شادی کی حوالے سے خبریں ، اداکارہ نے خود ہی پول کھول دیا

خیال رہے کہ شعیب اور ثانیہ اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، شادی کے آٹھ سال بعد 2018 میں بھارتی شہرحیدرآباد میں ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس جوڑے کے مابین اختلافات اور پھر طلاق کی خبریں دسمبر 2022 سے وائرل تھیں لیکن دونوں کی جانب سے کبھی واضح تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

تاہم شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کی تصاویر کے بعد ثانیہ مرزا کے والد نے تصدیق کی تھی کہ ان کی بیٹی نے اپنے سابق شوہر شعیب ملک سے خلع لی تھی۔