ماورا حسین کی شادی کی حوالے سے خبریں ، اداکارہ نے خود ہی پول کھول دیا

Jan 31, 2024 | 22:42:PM
ماورا حسین کی شادی کی حوالے سے خبریں ، اداکارہ نے خود ہی پول کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا اپنی شادی کے حوالے سے خبروں پر ردعمل سامنے  آ گیا ۔

سوشل میڈیا پر ان کی کچھ تصاویر وائرل  ہوئیں ، جس میں انہوں نے شادی کی تقریب مایوں کا پیلا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے، تصاویر وائرل ہوتے ہی مداحوں میں یہ خبریں پھیل گئیں کہ اداکارہ کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔

ماورا حسین نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اب خود ہی جاری کرکے مداحوں پر واضح کردیا کہ  یہ ایک ڈرامہ شوٹنگ کی تصاویر ہیں،اداکارہ نے ساتھ ہی کیپشن لکھا کہ مداح گمراہ نہ ہوں یہ تصاویر ڈرامہ سیریل ’جفا‘ کے سیٹ کی ہیں۔