ماہرہ خان کا قاتلانہ اداؤں کیساتھ فوٹو شوٹ،ویڈیووائرل

Feb 01, 2024 | 11:03:AM
ماہرہ خان کا قاتلانہ اداؤں کیساتھ فوٹو شوٹ،ویڈیووائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: @instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی  معروف اداکارہ ماہرہ خان کی فیشن شوٹ کیلئے قاتلانہ پوز دیتے ہوئے ویڈیو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان اپنی اداکاری کے علاوہ دلکشی اور زبردست فیشن سینس کے سبب پہچانی جاتی ہیں اور ان کے چاہنے والے انکے ان ہی تین خاصیت کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔

 ماہر ہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ مرون جوڑے میں ملبوس ایک شیشے کی کھڑکی کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو ماہرہ خان کے پاکستانی فیشن برانڈ 'زارا شاہ جہان' کے ملبوسات کیلئے کروائے گئے فوٹو شوٹ کے دوران بنائی گئی ہے جس میں وہ کلی والے مرون کُرتے کے ساتھ چوڑے پائنچوں والا ٹراؤزر پہنی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ماورا حسین کی شادی کی حوالے سے خبریں ، اداکارہ نے خود ہی پول کھول دیا

ماہرہ خان کی اس ویڈیو میں ایک شخص کی آواز بیک گراؤنڈ میں سنی جاسکتی ہے جو مستقل بول رہا ہے لیکن ماہرہ خان اس کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی ادائیں دینے میں مصروف ہیں۔

 انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں اس شخص کے حوالے بتایا کہ ' میرے کان بج رہے ہیں کیونکہ بابر مستقل بولے جارہا تھا'۔

خیال رہے کہ بابر ظہیر سیلیبریٹی میک اپ آرٹسٹ ہیں لیکن ان کی ماہرہ خان کی سب سے زیادہ دوستی ہے اور ماہرہ کی شادی میں بھی وہ آگے آگے تھے۔