میانوالی میں تھانہ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام،وزیر اعلیٰ پنجاب کی پولیس کو شاباش

Feb 01, 2023 | 00:11:AM
 میانوالی میں تھانہ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام،وزیر اعلیٰ پنجاب کی پولیس کو شاباش
کیپشن: وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی  نے میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ  پولیس کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کوخاک میں ملادیا،دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے دلیر جوانوں کو شاباش دیتا ہوں۔

سید محسن رضا نقوی  نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس کے  جوانوں کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں،پنجاب پولیس کے یہ جوان قوم کے ہیرو ہیں،قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔

یاد رہے کہ  پنجاب پولیس نے میانوالی میں تھانہ مکڑ وال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا  تھا،حملہ آور دہشت گرد پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے پسپا ہوکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے ،ڈی پی او میانوالی محمد نوید  نفری کے ہمراہ تھانہ مکڑوال پہنچے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ایچ او مکڑ وال سے ٹیلی فونک رابطہ  کیا۔
آئی جی پنجاب نے بہادری و فرض شناسی پر ایس ایچ او اور محرر کو شاباش دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی ، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر کا تعاقب جاری رکھتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیںسونے کی قیمت میں بڑی کمی