متھن چکرورتی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اداکاری دکھانے کیلئے تیار

Feb 01, 2022 | 18:53:PM
 بالی ووڈ ،اداکار،متھن چکرورتی
کیپشن:  بالی ووڈ اداکارمتھن چکرورتی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں ان دنوں بالی ووڈ کے کئی ستارے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈیبیو کر رہے ہیں ایسے میں متھن چکرورتی بھی او ٹی ٹی پر قدم رکھنے والے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارمتھن چکرورتی بیسٹ سیلر نامی ویب سیریز سے ڈیبیو کر رہے ہیں ایمیزون پرائم ویڈیو کی اصل ویب سیریز بیسٹ سیلر کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے آٹھ اقساط پر مشتمل یہ سیریز 18 فروری کو پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی۔بتایا جا رہا ہے کہ بیسٹ سیلر ایک تھرلر ویب سیریز ہے، جس کے ہدایت کار مکل ابھیانکر ہیں۔اس کی کہانی انویتا دت اور التھیا کوشل نے لکھی ہے۔اس سیریز میں سونالی کلکرنی مرکزی کردار میں ہیں۔حال ہی میں اس ویب سیریز کا پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔اس میں متھن چکرورتی کرسی پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔وہیں پوسٹر میں شروتی ہاسن بھی نظر آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آواز کی ملکہ لتا منگیشکر کی حالت میں بہتری