کورونا سے مزید 32 افراد جاں بحق۔۔5 ہزار 327 نئے کیس رپورٹ

Feb 01, 2022 | 09:16:AM
کورونا کے باعث 32 افراد جاں بحق
کیپشن: کورونا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس سے  پاکستان میں مزید 32 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 301 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار327کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار 366 ہو گئی۔

  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 55 ہزار 202 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 9.65 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں شدید دھند۔۔ موٹروے ایم 2 ۔۔ ایم 3 ۔۔ ایم 11 بند

 عالمی وبا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 176 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 829، خیبرپختونخوا 6 ہزار 002، اسلام آباد 980، گلگت بلتستان 188، بلوچستان میں 368 اور آزاد کشمیر میں 758 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ جویریہ سعود کی نئی ویڈیو پر صارفین کی شدید تنقید۔۔وجہ کیا بنی؟۔ویڈیو دیکھیں

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 43 ہزار 170، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 94 ہزار 887، پنجاب میں 4 لاکھ 80 ہزار 421، اسلام آباد میں ایک لاکھ 28 ہزار 429، بلوچستان میں 34 ہزار 417، آزاد کشمیر میں 38 ہزار 339 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 703 ہو گئی ہے۔