پنجاب میں شدید دھند۔۔ موٹروے ایم 2 ۔۔ ایم 3 ۔۔ ایم 11 بند

Feb 01, 2022 | 08:46:AM
پنجاب میں شدید دھند موٹروے ایم ٹو تیسری اور گیارہ بند
کیپشن: دھند کے باعث موٹروے بند فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پنجاب  کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم2، 3 اورایم 11 کو مختلف مقامات سےٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کےمطابق ایم 2لاہور اسلام آباد موٹروےٹھوکر نیاز بیگ سےپنڈی بھٹیاں اورللہ انٹرچینج سے کوٹ مومن تک ہیوی ٹریفک کیلئے بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرپٹو کرنسی پرایف آئی اے کا بڑا فیصلہ

 ایم 3 لاہور عبدالحکیم موٹروے فیض پور سے ننکانہ جبکہ ایم 11 لاہور سیالکوٹ موٹروے محمود بوٹی سے سمبڑیال تک بند کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضٗل الرحمان کی جان کو خطرہ۔۔ حملہ آور۔۔ داعش؟

ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ موٹر ویز مسافروں کی حفاظت کیلئے بند کی گئی ہیں ، ڈرائیور حضرات دھند میں رفتار کم اوراگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ، کسی مشکل کی صورت میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔