اداکارہ جویریہ سعود   کی نئی ویڈیو پر صارفین کی شدید تنقید۔۔وجہ کیا بنی؟۔ویڈیو دیکھیں

Jan 31, 2022 | 15:53:PM
پاکستانی اداکارہ، جویریہ سعود ، سوشل میڈیا ، بیٹی ،صارفین ،پریشان 
کیپشن: اداکارہ جویریہ سعود (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ جویریہ سعود نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کی بیٹی اپنے والد اداکار سعود کی ٹانگیں دبا رہی ہے, اس ویڈیو کے پوسٹ ہوتے ہی سوشل میڈیاصارفین نے تنقید کے نشتر چلادیئے جس کے بعد اداکارہ کو کمنٹس بھی بندکرنا پڑگئے ۔ صارفین نے ایسے سوالات پوچھے کہ اداکارہ پریشان ہو گئی۔

  اداکارہ کی جانب سےشیئرہونیوالی  ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ’’بابا کی رانی ہوں‘‘ گانا لگا ہوا ہے۔  یہ ایک عام سی بات ہے کہ  بچے اپنے والدین کی ٹانگیں دباتے ہیں.والدین کی خدمت کرنا ہر بچے کا فرض ہے۔

کیا اپنی نجی زندگی کی ساری تفصیلات سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا ضروری ہوتی ہیں؟ اسی طرح کے سوالات اور تبصروں سے بھرپور تنقید ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شروع کردی،صارفین کے سوالات کے بعد اداکارہ نے ویڈیو کے کمنٹ سیکشن کی آپشن بند کر دی تاکہ صارفین کا جواب نہ دینا پڑے۔

اداکارہ اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا پر ایکٹیو  رہتی ہے اور مختلف قسم کی تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرتی رہتی ہیں۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری اداکارہ ومیزبان جویریہ سعود  کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا جنہوں نے اپنے کیریئر کے شروع سے مسلسل جدوجہد کرتےاپنی پہچان بنائی، اپنی اداکاری کو احسن طریقے سے اداکیا۔

یہ بھی پڑھیںدوستی ختم ہونے کا رنج۔۔لڑکے نے لڑکی سے ایسا بدلہ لیا کہ انسانیت شرما جائے