بھارتی حکومت کی تنگ نظری سری لنکا کیلئے پاکستان کے ریلیف آپریشن راہ میں حائل

Dec 01, 2025 | 18:08:PM
بھارتی حکومت کی تنگ نظری سری لنکا کیلئے پاکستان کے ریلیف آپریشن راہ میں حائل
کیپشن: بھارتی حکومت کی تنگ نظری سری لنکا کیلئے پاکستان کے ریلیف آپریشن راہ میں حائل
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)مودی سرکار کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی: انا کی تسکین کیلئے خطے کے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگا،سری لنکا میں بدترین سمندری طوفان کیلئے پاکستان کے ریلیف آپریشن کی راہ میں بھارتی حکومت کی تنگ نظری اور پاکستان دشمنی حائل ہوگئی۔

سری لنکا میں بدترین سمندری طوفان ’’ڈٹوہ ‘‘نے 28 نومبر کو ساحلی علاقوں میں تباہی مچائی جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق  زخمی اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے،اس ہنگامی صورتحال میں حکومتِ پاکستان اور عوام اپنے سری لنکن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر ممکن امداد کی خواہش رکھتے ہیں،وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

پاک فوج کی 45 رکنی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، این ڈی ایم اے اور پاک فضائیہ کے تعاون سے سی-130 طیارے کے ذریعے روانگی کیلئے مکمل تیار تھی،یہ ٹیم اس سے قبل ترکیہ میں آنے والی تباہ کن آفت کے دوران بھی نمایاں خدمات سرانجام دے چکی ہےتاہم ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بھارتی حکومت کی تنگ نظری اور پاکستان دشمنی آڑے آگئی،بھارت نے اس خالص انسانی ہمدردی کے مشن کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیاجس کے باعث پاکستان کا فوری ریسکیو آپریشن متاثر ہوا۔

مودی سرکار ایک بار پھر خطے میں اپنی انا کی تسکین کیلئے انسانی زندگیاں داؤ پرلگانے لگی اورہراس موقع کو استعمال کرنے سے نہیں چوکی جو پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی کرے۔

این ڈی ایم اے نے 100 ٹن امدادی سامان تجارت کارگو طیاروں کے ذریعے بھیجنے کی کوشش کی مگر یہ پروازیں بھی بھارتی فضائی حدود کی بندش کے باعث تاخیر کا شکار ہیں،اب پاکستان کومتبادل راستہ اختیارکرنا ہوگا جس کے باعث امدادی سامان بحری راستے سے 8 دن میں سری لنکا پہنچے گا، امدادی سامان میں ریسکیو کشتیاں، پمپس، لائف جیکٹس، ٹینٹ، کمبل، دودھ، خشک خوراک اور ادویات شامل ہیں۔

دوسری جانب پاک بحریہ کا پی این ایس سیف جو کولمبو میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو 2025 کیلئے پہلے ہی موجود تھا، امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہا ہے۔

تمام تررکاوٹوں کے باوجود پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ وہ سری لنکن سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھے گا، بھارتی حکومت کا یہ فیصلہ انسانیت دشمنی کی بدترین مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  آئی سی یو میں زیرِ علاج خالدہ ضیاء کی حالت مزید خراب، وینٹی لیٹر پر منتقل