چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کا نوٹیفکیشن کب جاری ہوگا؟وزیر قانون نے بتادیا

Dec 01, 2025 | 17:33:PM
چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کا نوٹیفکیشن کب جاری ہوگا؟وزیر قانون نے بتادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کا نوٹیفکیشن ہو جائے گا،وزارت دفاع نے نوٹیفکیشن وزیراعظم ہاؤس سے کوآرڈی نیشن کے بعد کرنا ہے۔ 

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کا نوٹیفکیشن ہو جائے گا،میرے اور آپ کے لیے پریشانی کی بات نہیں ہے۔ 

 ان کا کہنا تھا کہ یہ سرکاری پراسس کا حصہ ہے،وزیراعظم ملک میں نہیں ہیں،وزیراعظم آ جاتے ہیں تو سب کچھ ہو جانا چاہیے۔

اعظم نذیر تارڑکا مزید کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے فائل ورک ہوچکا ہو،وزارت دفاع نے نوٹی فکیشن وزیراعظم ہاؤس سے کوآرڈی نیشن کے بعد کرنا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  آئی سی یو میں زیرِ علاج خالدہ ضیاء کی حالت مزید خراب، وینٹی لیٹر پر منتقل