بختاور بھٹونے منگنی کی ویڈیو جاری کردی

Dec 01, 2020 | 13:06:PM
بختاور بھٹونے منگنی کی ویڈیو جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو، سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے حال ہی میں ہونے والی اپنی منگنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

  تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر گزشتہ ہفتے ہونے والی منگنی کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے والد آصف علی زرداری کا ہاتھ  تھامے گھر سے باہر گارڈن میں آرہی ہیں جہاں اُن کے ہمسفر  محمود چودھری اُن کا انتظار کررہے ہیں جبکہ گارڈن  کو خوبصورت پھولوں سے سجایا گیا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی ویڈیو  میں اُن کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو بھی اُن کے ہمراہ  نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو میں مناظر کے ساتھ خوبصورت گیت بھی سنائی دے رہا ہے جو کہ لگ رہا ہے کہ خاص بختاور  بھٹو زرداری کی منگنی کے لئے ہی بنایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور اُن کے منگیتر محمود چودھری نہایت خوش نظر آ رہے ہیں۔ 

 
واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی گزشتہ جمعے کو بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔

منگنی کی اس تقریب میں بختاور بھٹو زرداری کے بھائی چیئر مین پی پی بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے سبب شرکت نہیں کر سکے تھے۔