5اگست کومینارپاکستان پرجلسہ،ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پراعتراض لگادیا

Aug 01, 2025 | 10:38:AM
5اگست کومینارپاکستان پرجلسہ،ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پراعتراض لگادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف)لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لئے دائر درخواست اعتراض لگاکرواپس کردی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے مینارپاکستان پرجلسے کے لئے دائرکی گئی درخواست لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کی،رجسٹرار آفس نے درخواست پر داد رسی کمیشن سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض عائد کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
یہ درخواست صدر پی ٹی آئی لاہور ایم پی اے شیخ امتیاز نے ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جس میں ڈپٹی کمشنر ، آئی جی پنجاب پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاتھا۔