تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، راولپنڈی اسلام آباد میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔
ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تیز سمندری ہواؤں کے ساتھ ہلکی بوندا باندی اور بارش کا بھی امکان ہے۔
تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، ٹھٹھہ، سجاول، بدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے شہریوں پرپیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھایا
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی اور وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔